وزیراعظم شہباز کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع
وزیراعظم شہباز کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع
وزیراعظم Shehbaz Sharif کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع ہے، جس میں وہ خطے کی موجودہ صورتحال، پاکستان کے مؤقف اور قیامِ امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور کھپت سے متعلق حکومتی حکمت عملی بھی بیان کریں گے۔ توانائی بحران سے نمٹنے اور ایندھن کے استعمال میں بچت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عوام سے مشکل حالات میں قومی یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کریں گے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بھی وزیراعظم Shehbaz Sharif کی زیر صدارت ہوگا، جس میں علاقائی کشیدگی کے تناظر میں آئندہ سفارتی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور دیگر اہم امور بھی شامل ہیں۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات بھی متوقع ہے، جبکہ قوم سے خطاب کے دوران ملکی استحکام، معاشی بہتری اور امن کے قیام کے لیے حکومتی لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے گا۔