مسجد اقصیٰ 40 روز بعد دوبارہ کھول دی گئی، سکیورٹی پابندیاں برقرار

0
مسجد اقصیٰ 40 روز بعد دوبارہ کھول دی گئی، سکیورٹی پابندیاں برقرار

مسجد اقصیٰ 40 روز بعد دوبارہ کھول دی گئی، سکیورٹی پابندیاں برقرار


مقبوضہ بیت المقدس میں کئی ہفتوں کی بندش کے بعد اہم مذہبی مقامات کو دوبارہ عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے، جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے وہاں کا رخ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکام نے تقریباً 40 روز بعد مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے۔ یہ پابندی ایران پر حملے کے بعد عائد کی گئی تھی، جس کے دوران مسجد سمیت دیگر مقدس مقامات تک رسائی محدود کر دی گئی تھی۔

مسجد کے دوبارہ کھلنے پر بڑی تعداد میں فلسطینی نمازی وہاں پہنچے، تاہم اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ نئی سکیورٹی ہدایات کے تحت ہی عبادت کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پرانے شہر اور مسجد کے اطراف میں سیکڑوں پولیس اہلکاروں اور بارڈر گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔

اگرچہ مسجد کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے، لیکن فلسطینی نمازیوں کے داخلے پر بدستور سخت پابندیاں برقرار ہیں اور مقامی افراد کی رسائی محدود رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے صہیونی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخلے کے لیے نسبتاً زیادہ وقت اور سہولتیں فراہم کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جس پر مزید کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے