پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ: آغاز میں شدید مندی، بعد میں تیزی کا رجحان غالب

0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ: آغاز میں شدید مندی، بعد میں تیزی کا رجحان غالب

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ: آغاز میں شدید مندی، بعد میں تیزی کا رجحان غالب


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 3400 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 62 ہزار 411 پوائنٹس تک گر گیا۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں مندی کا دباؤ کم ہونا شروع ہوا اور انڈیکس 1410 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 399 پوائنٹس تک بحال ہوا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 102 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 913 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جب انڈیکس 12 ہزار 920 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس تک جا پہنچا تھا۔ اس غیر معمولی تیزی کے باعث پی ایس ایکس انتظامیہ نے کاروبار کو عارضی طور پر ایک گھنٹے کے لیے معطل بھی کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے مثبت اثرات مارکیٹ پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور حصص بازار میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے