امریکی نائب صدر سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے تعمیری مذاکرات پر اتفاق
امریکی نائب صدر سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے تعمیری مذاکرات پر اتفاق
محمد شہباز شریف سے جے ڈی وینس نے اہم ملاقات کی جس میں تعمیری مذاکرات کے عزم کا خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔
ملاقات میں امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شریک تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی شامل تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں وفود کے تعمیری انداز کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھنے اور فریقین کے درمیان سہولت کاری کے لیے پرعزم ہے۔