وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا امریکا کا دورہ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں شرکت

0
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا امریکا کا دورہ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں شرکت

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا امریکا کا دورہ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں میں شرکت

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بہار اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ اجلاس 13 سے 18 اپریل تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوں گے، جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خزانہ کریں گے۔

دورے کے آغاز میں وہ بوسٹن کا بھی دورہ کریں گے اور ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں وہ معاشی اصلاحات، ترقی اور پالیسی امور پر خطاب کریں گے اور ماہرین و پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں واشنگٹن میں وہ ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کریں گے، جبکہ عالمی مالیاتی رہنماؤں اور ترقیاتی شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے