وزیراعظم کی قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل
اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے لیے وزیراعظم کی قوم سے دعاؤں کی اپیل، پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کے لیے وزیراعظم کی قوم سے دعاؤں کی اپیل، پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری اہم سفارتی مذاکرات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں، اور کہا ہے کہ پاکستان نے نازک حالات میں اعتماد کے ساتھ دونوں فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کیا۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خلیج میں اب جنگ نہیں بلکہ امن کی باتیں ہو رہی ہیں، اور وہ فریقین جو پہلے جنگ کی بات کرتے تھے اب مذاکرات پر رضامند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے ایران اور امریکی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی درخواست پر امریکا اور ایران نے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک اسلام آباد مذاکرات کے لیے آرہے ہیں، جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیے بھی قابل فخر لمحہ ہے۔
انہوں نے اس عمل میں کردار ادا کرنے پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کے مطابق سکیورٹی اور سفارتی ٹیموں نے جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ چاہتا ہے کہ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں اور موجودہ پیش رفت اسی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی قیادت اس عمل کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔