ایران کی سخت وارننگ: بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گی

0
ایران کی سخت وارننگ: بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گی

ایران کی سخت وارننگ: بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گی


تہران: ایران کے فوجی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو خطے کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی، جس سے کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان کے مطابق خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے محفوظ ہوں گی یا پھر کسی کے لیے نہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکا کی پابندیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے بحری قزاقی کے مترادف قرار دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے لیے ایک مستقل نظام نافذ کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت سمندری نقل و حرکت کو منظم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور اگر اس کی بندرگاہوں یا بحری راستوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔

ماہرین کے مطابق ایران کے اس بیان سے خلیجی خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز اور خلیج عمان عالمی توانائی سپلائی کے لیے نہایت اہم سمندری راستے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے