سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، عالمی و مقامی منڈی متاثر

0
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، عالمی و مقامی منڈی متاثر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، عالمی و مقامی منڈی متاثر

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا اور چاندی دونوں کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1371 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی کمی کے بعد 7 ہزار 934 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 49 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 4,713 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی 2 ڈالر کمی کے بعد یہ 74 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے