وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی

0
وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی

وفاقی حکومت نے ترقیاتی اخراجات میں کمی کرتے ہوئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کٹوتی کا اطلاق پانی، تعلیم، صحت، ریلوے، ہاؤسنگ، آئی ٹی اور ٹیلی کام سمیت تقریباً تمام اہم شعبوں پر کیا گیا ہے، جس سے مختلف ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وزارت خزانہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا، جس کے بعد PSDP کا مجموعی حجم کم ہو کر 837 ارب روپے رہ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی PSDP میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی تھی، جس کے بعد مجموعی طور پر ترقیاتی بجٹ میں 163 ارب روپے کی کمی ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مارچ میں کی جانے والی کٹوتی پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فراہم کرنے کے لیے کی گئی تھی، جبکہ رواں مالی سال کے آغاز پر PSDP کا کل حجم ایک ہزار ارب روپے رکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق مسلسل کٹوتیوں سے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار سست پڑ سکتی ہے، تاہم حکومت کے لیے مالی دباؤ کو کم کرنا بھی ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے