رنز کم بنائے، اسی وجہ سے شکست ہوئی: الزاری جوزف
ناصر ادیب کا متنازع بیان، چرس کے بجائے دعا کو بہتر ذریعہ قرار دے دیا
Quetta Gladiators کے فاسٹ بولر Alzarri Joseph نے کہا ہے کہ وکٹ اچھی تھی لیکن ٹیم مطلوبہ رنز بنانے میں ناکام رہی۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، کبھی ٹیم اچھی کارکردگی دکھاتی ہے اور کبھی ایسا نہیں ہو پاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم آئندہ میچز میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ Pakistan Super League کے 23ویں میچ میں Peshawar Zalmi نے Quetta Gladiators کو شکست دے دی تھی۔
اس کامیابی کے بعد پشاور زلمی کی پلے آف مرحلے تک رسائی کی راہیں مزید ہموار ہو گئی ہیں۔