صفیان مقیم کا تاریخی کارنامہ، مسلسل 5 میچوں میں 3+ وکٹیں، پشاور زلمی سیمی فائنل میں پہنچ گئی
صفیان مقیم کا تاریخی کارنامہ، مسلسل 5 میچوں میں 3+ وکٹیں، پشاور زلمی سیمی فائنل میں پہنچ گئی
Pakistan Super League میں Peshawar Zalmi کے اسپنر Sufiyan Muqeem نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے رواں سیزن کے گزشتہ 5 میچوں میں مسلسل 3 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔
Peshawar Zalmi نے National Stadium Karachi میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ میں Quetta Gladiators کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس کامیابی میں کپتان Babar Azam کی بیٹنگ اور صفیان مقیم کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔
صفیان مقیم کی بہترین بولنگ کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کوئٹہ کی جانب سے Hasan Nawaz نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ صفیان نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پشاور زلمی رواں سیزن میں تاحال ناقابل شکست ہے۔ صفیان مقیم اس سے قبل Multan Sultans، Lahore Qalandars اور Karachi Kings کے خلاف بھی مسلسل 3، 3 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ایک میچ میں 4 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔
اس شاندار تسلسل کے ساتھ صفیان مقیم پی ایس ایل کی تاریخ میں مسلسل 5 میچوں میں 3 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ پشاور زلمی اب اپنا اگلا گروپ میچ 19 اپریل کو اسی میدان میں کھیلے گی۔