جے ڈی وینس کی پاکستان آمد میں تاخیر، ایران مذاکرات پر غیر یقینی صورتحال برقرار
جے ڈی وینس کی پاکستان آمد میں تاخیر، ایران مذاکرات پر غیر یقینی صورتحال برقرار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکا کے نائب صدر J. D. Vance ایران سے ممکنہ مذاکرات کے لیے تاحال پاکستان روانہ نہیں ہوئے، برطانوی خبرایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر Donald Trump نے کہا تھا کہ وینس منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے، تاہم ان کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق ایران سے مذاکرات کے سلسلے میں امریکی وفد کے پاکستان آنے کا امکان ہے، جس میں Steve Witkoff اور Jared Kushner بھی شامل ہوں گے۔ تاہم تاحال اس دورے کے شیڈول کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔