لاہور قلندرز نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی، شاہین آفریدی سے ملاقات
لاہور قلندرز نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی، شاہین آفریدی سے ملاقات
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)لاہور قلندرز نے کینسر میں مبتلا بچے کی اپنے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملنے کی خواہش پوری کر دی۔
گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ سے تعلق رکھنے والے بچے فرزان نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ شاہین آفریدی سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اس خواہش کو پورا کرتے ہوئے فرزان کو گراؤنڈ مدعو کیا، جہاں وہ بطور اسپیشل فین اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے بھی پہنچا۔
اس موقع پر شاہین آفریدی کے ساتھ ساتھ ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے بھی فرزان سے ملاقات کی۔ شاہین آفریدی نے بچے کو اس کے نام کی دستخط شدہ ٹی شرٹ تحفے میں دی اور اس کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔
فرزان نے انکلوژر میں بیٹھ کر میچ بھی دیکھا، جبکہ اس کے والد نے عاطف رانا اور ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔