ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ: خطرناک پِچ کے باعث میچ ختم، کھلاڑی زخمی

0
ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ: خطرناک پِچ کے باعث میچ ختم، کھلاڑی زخمی

ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ: خطرناک پِچ کے باعث میچ ختم، کھلاڑی زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں جاری ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔ یہ مقابلہ لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔

میچ کے تیسرے روز کے پہلے سیشن میں کھیل اس وقت روک دیا گیا جب پِچ سے غیر متوقع اور ناہموار باؤنس دیکھنے میں آیا، جس سے کھلاڑیوں کی حفاظت پر شدید خدشات پیدا ہو گئے۔

اسی دوران لیوارڈ آئی لینڈ کے کھلاڑی جیریمیہا لوئس کو جیڈن سیلز کی گیند زوردار انداز میں لگی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں ان کا کنکشن ٹیسٹ بھی کیا گیا، جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ اگلے میچ سے قبل پِچ کو محفوظ اور معیاری بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے