آبنائے ہرمز پر مشاورت، لندن میں عالمی فوجی کانفرنس شروع
آبنائے ہرمز پر مشاورت، لندن میں عالمی فوجی کانفرنس شروع
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)برطانیہ اور فرانس کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں آج لندن میں 30 سے زائد ممالک کے فوجی منصوبہ سازوں کی دو روزہ کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق کانفرنس میں شریک ماہرین اپنے اپنے ممالک کی عسکری صلاحیتوں، کمانڈ اینڈ کنٹرول کے ڈھانچے اور خطے میں فوجی تعیناتی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ فوجی منصوبے پر عملی پیش رفت پائیدار جنگ بندی معاہدے کے بعد ہی کی جائے گی، تاکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔