ایران مذاکرات کیلئے تیار، مگر پابندیاں اور دھمکیاں بڑی رکاوٹ قرار

0
ایران مذاکرات کیلئے تیار، مگر پابندیاں اور دھمکیاں بڑی رکاوٹ قرار

ایران مذاکرات کیلئے تیار، مگر پابندیاں اور دھمکیاں بڑی رکاوٹ قرار

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے بات چیت اور معاہدوں کا خیرمقدم کرتا آیا ہے، تاہم وعدہ خلافیاں، ناکہ بندیاں اور دھمکیاں حقیقی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا مخالف فریق کے بیانات اور دعوؤں میں واضح تضاد دیکھ رہی ہے۔

ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔ ترجمان نے ایرانی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں دشمن کا سیاسی پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ ایسی کوششیں ایران کو تقسیم نہیں کرسکتیں۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت قابل قبول ہوگی جب سمندری ناکہ بندی ختم کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں ہوگا، اور خطے میں پیش رفت کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کے اعلان نے خطے میں نئی امید پیدا کی ہے۔ پاکستان بھی مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے سفارتی سطح پر سرگرم ہے اور ایرانی قیادت کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلئے مسلسل رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے