اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل ٹینکرز پر پابندی ختم، سپلائی بحال

0
اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل ٹینکرز پر پابندی ختم، سپلائی بحال

اٹک ریفائنری کیلئے خام تیل ٹینکرز پر پابندی ختم، سپلائی بحال

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اٹک ریفائنری کے لیے خام تیل لے جانے والے ٹینکرز کی آمد و رفت پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد تیل کی سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی۔

پابندی کے خاتمے سے ملک کے شمالی علاقوں میں فیول کی ممکنہ قلت کا خطرہ ٹل گیا ہے، جبکہ ریفائنری حکام نے بھی جلد پیداوار بحال ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

اس سے قبل خام تیل کی ترسیل معطل ہونے کے باعث ریفائنری کی بندش اور جیٹ فیول کی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ حکام کے مطابق اگر فوری طور پر ٹریفک پابندیاں نہ ہٹائی جاتیں تو ریفائنری بند ہو سکتی تھی۔

ریفائنری کی ممکنہ بندش کی صورت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیٹ فیول کی قلت کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم اب سپلائی بحال ہونے سے صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے