وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ کا واقعہ Donald Trump محفوظ، حملہ آور گرفتار
وائٹ ہاؤس کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ کا واقعہ، Donald Trump محفوظ، حملہ آور گرفتار
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے White House Correspondents’ Dinner کے دوران اچانک فائرنگ کی آواز سنائی دینے سے تقریب میں افراتفری پھیل گئی۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی صدر Donald Trump کو بحفاظت مقام سے باہر منتقل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت تقریب کا آغاز ہی ہوا تھا اور صدر ٹرمپ اپنی اہلیہ Melania Trump کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی دوران انہیں ایک پرچی دی گئی، جس کے بعد اچانک صورتحال کشیدہ ہو گئی اور فائرنگ کی آواز گونج اٹھی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر صدر ٹرمپ کے گرد حصار بنا لیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا، جبکہ دیگر شرکاء کو بھی ہال سے نکالا گیا۔ تقریب میں Mike Johnson اور نائب صدر JD Vance بھی موجود تھے، جنہیں بھی باہر لے جایا گیا۔
صدر ٹرمپ نے بعد ازاں تصدیق کی کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ زندہ ہے، جبکہ اس سے قبل بعض امریکی اور روسی میڈیا نے حملہ آور کے مارے جانے کی خبریں دی تھیں۔
واضح رہے کہ اس تقریب میں صدر ٹرمپ کا خطاب بھی متوقع تھا، تاہم واقعے کے بعد وہ تاحال تقریب میں واپس نہیں آئے