پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی
پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایک دلچسپ میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔ زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل 83 رنز کی دھواں دار اننگز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کپتان بابر اعظم نے 59 رنز بنائے۔ جیمز ونس نے 10 اور کوشل مینڈس نے 7 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد اور عبدالصمد بالترتیب 27 اور 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے 200 رنز آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیے۔ فخر زمان 58 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈینیئل سیمز نے 35 رنز کی برق رفتار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دیگر بلے بازوں میں چرتھ اسالنکا نے 33، سکندر رضا نے 29، عبداللہ شفیق نے 25 اور محمد نعیم نے 10 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے خرم شہزاد، افتخار احمد، سفیان مقیم اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔