شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11.5 فیصد مقرر

0
شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11.5 فیصد مقرر

شرح سود میں ایک فیصد اضافہ، اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11.5 فیصد مقرر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پالیسی ریٹ ساڑھے 10 فیصد سے بڑھ کر ساڑھے 11 فیصد ہوگیا ہے۔

مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے باعث معیشت پر دباؤ بڑھا ہے، جس کے پیش نظر شرح سود میں اضافہ ضروری سمجھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں مہنگائی کے منظرنامے میں بھی تبدیلی آئی ہے، جس نے اس فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں پالیسی ریٹ 10.5 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا، تاہم موجودہ اجلاس میں اسے بڑھا کر 11.5 فیصد کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے