ڈیوڈ وارنر کا بھارتی صارف کو دو ٹوک جواب، پی ایس ایل چھوڑنے کا مشورہ مسترد
ڈیوڈ وارنر کا بھارتی صارف کو دو ٹوک جواب، پی ایس ایل چھوڑنے کا مشورہ مسترد
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر بھارتی صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کا مشورہ مسترد کر دیا۔
بھارتی صارف نے وارنر کو مشورہ دیا کہ وہ پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل میں واپس آ جائیں، جسے ان کے لیے بہتر قرار دیا گیا۔ اس پر وارنر نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ “اب اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔”
واضح رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل کے اختتام پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے ٹیم کی کارکردگی اور لیگ کے تجربے پر اظہار خیال کیا۔
وارنر کا کہنا تھا کہ نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے، تاہم کھلاڑیوں کا جذبہ، محنت اور لگن شاندار رہی۔ انہوں نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں سمیت شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ٹریفک کی مشکلات کے باوجود ٹیموں کا ساتھ دیا۔