عالمی بینک کا انتباہ: تیل 115 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے
عالمی بینک کا انتباہ: تیل 115 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)واشنگٹن: World Bank نے خبردار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2022 کے بعد بلند ترین سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ کموڈیٹی مارکیٹس آؤٹ لک رپورٹ 2026 کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے عالمی منڈیوں کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر جنگ طویل ہوگئی تو تیل کی قیمت 115 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے، جو عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔
عالمی بینک کے مطابق توانائی کی عالمی قیمتوں میں 16 سے 24 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، جبکہ توانائی مہنگی ہونے سے دنیا بھر میں مہنگائی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔