ٹويوٹا فورچیونر پیٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے تک بڑی کمی
ٹويوٹا فورچیونر پیٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے تک بڑی کمی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Toyota Indus Motor Company نے پانچ ماہ کے دوران دوسری بار اپنی مقبول ایس یو وی Toyota Fortuner کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔
کمپنی اس اقدام کو اپنی “35 ویں سالگرہ اسپیشل آفر” قرار دے رہی ہے، تاہم آٹو انڈسٹری ماہرین کے مطابق اتنی بڑی کمی ایک پریمیم گاڑی میں غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال اور طلب میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فورچیونر کے “G” پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی۔
اسی طرح “V” پیٹرول ویریئنٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کمی کے بعد نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔