بانی پی ٹی آئی سے ملاقات: نئی فہرست آج اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کی جائے گی
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات: نئی فہرست آج اڈیالہ جیل حکام کو ارسال کی جائے گی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی متوقع ملاقات کے سلسلے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملاقات کے لیے نئی فہرست آج صبح اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی جائے گی۔
اس سے قبل اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست جیل انتظامیہ کو جمع کرائی تھی، تاہم بعد ازاں اسے منسوخ کر دیا گیا۔
منسوخ کی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، حامد خان اور علی ظفر کے نام شامل تھے۔ اس کے علاوہ علی بخاری، انتظار پنجوتھا اور اخوند زادہ حسین کے نام بھی منسوخ شدہ فہرست میں شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق نئی فہرست کی منظوری کے بعد ملاقات کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔