ٹرمپ کی نیتن یاہو کو لبنان میں محدود کارروائی کا مشورہ، ایران کے میزائل پروگرام پر بڑا دعویٰ

0
ٹرمپ کی نیتن یاہو کو لبنان میں محدود کارروائی کا مشورہ، ایران کے میزائل پروگرام پر بڑا دعویٰ

ٹرمپ کی نیتن یاہو کو لبنان میں محدود کارروائی کا مشورہ، ایران کے میزائل پروگرام پر بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے بنیامین نیتن یاہو کو مشورہ دیا ہے کہ لبنان میں صرف سرجیکل نوعیت کی کارروائیاں کی جائیں اور مکمل جنگ سے گریز کیا جائے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے سے بچنا ضروری ہے اور محدود کارروائی ہی بہتر حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی خلابازوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فضائیہ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے 82 فیصد میزائل بھی ناکارہ بنا دیے گئے ہیں جس کے بعد اس کی میزائل بنانے کی صلاحیت میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔

تاہم ان دعوؤں کے حوالے سے آزاد ذرائع سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے