پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو متوقع، ذی الحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان

0
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو متوقع، ذی الحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو متوقع، ذی الحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آنے کا امکان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر موسم صاف رہا تو پاکستان میں ذی الحجہ 1447 ہجری کا چاند اتوار 17 مئی 2026 کی شام نظر آ سکتا ہے، جس کے بعد یکم ذی الحجہ پیر 18 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 16 اور 17 مئی کی درمیانی رات پاکستانی وقت کے مطابق 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ 17 مئی کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے بیشتر علاقوں میں 18 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔ اس دوران غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقفہ کراچی میں تقریباً 55 منٹ جبکہ پشاور میں 63 منٹ ہوگا، جس سے صاف موسم میں چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اگر 17 مئی کو مطلع ابر آلود رہا اور چاند نظر نہ آیا تو ذی القعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور یکم ذی الحجہ منگل 19 مئی کو ہوگی۔

کونسل کے مطابق اس بار امکان ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ ایک ہی روز یعنی بدھ 27 مئی 2026 کو منائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے