راولپنڈی میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ، انتظامیہ کا نوٹس
راولپنڈی میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ، انتظامیہ کا نوٹس
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)فریش ملک ایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 220 روپے سے بڑھ کر 250 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دہی کی قیمت میں 40 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور ایک کلو دہی کی نئی قیمت 240 روپے سے بڑھ کر 280 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 190 روپے فی لیٹر مقرر ہے اور بغیر اجازت قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی طور پر قیمتیں بڑھانا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
شہریوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ معاملے پر مزید کارروائی کا امکان ہے۔