یو اے ای میں مڈٹرم بریک اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، طلبہ کو 9 دن کی چھٹیاں
یو اے ای میں مڈٹرم بریک اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، طلبہ کو 9 دن کی چھٹیاں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم نے تیسرے سمسٹر کے دوران مڈٹرم بریک اور عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 25 سے 29 مئی تک بند رہیں گے، اور یہ چھٹیاں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے سب کے لیے ہوں گی۔ اگر ان تعطیلات کو ہفتہ وار ویک اینڈ کے ساتھ شامل کیا جائے تو 23 اور 24 مئی کے ساتھ ساتھ 30 اور 31 مئی بھی ملا کر طلبہ کو مجموعی طور پر 9 دن کا طویل وقفہ ملے گا۔
یہ وقفہ امتحانات سے قبل رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ ذہنی طور پر تازہ دم ہو کر بہتر تیاری کر سکیں۔ وزارت تعلیم کے شیڈول کے مطابق یکم جون سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی، جبکہ 15 اور 16 جون کو ابتدائی امتحانات ہوں گے۔
مزید شیڈول کے مطابق 17 جون کو نئے اسلامی سال کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی، جبکہ 24 جون سے 3 جولائی تک فائنل امتحانات منعقد کیے جائیں گے اور 3 جولائی کو تعلیمی سال کا اختتام ہوگا۔
ذوالحجہ کے چاند کی رویت 17 مئی کو متوقع ہے، جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔