یو اے ای میں فضائی آپریشن مکمل بحال، آمد و رفت معمول پر آگئی
یو اے ای میں فضائی آپریشن مکمل بحال، آمد و رفت معمول پر آگئی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ملک میں فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یو اے ای کی فضائی حدود میں ہوائی آمد و رفت اب معمول کے مطابق جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود میں نافذ کیے گئے عارضی احتیاطی اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل اور بروقت نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
مزید برآں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ معلومات کے حصول کے لیے صرف مستند اور سرکاری ذرائع پر ہی انحصار کریں۔