اسلام آباد ہائی کورٹ کا بشریٰ بی بی کیس میں جیل حکام سے دو روز میں فیصلہ طلب

0
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بشریٰ بی بی کیس میں جیل حکام سے دو روز میں فیصلہ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بشریٰ بی بی کیس میں جیل حکام سے دو روز میں فیصلہ طلب

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور فیملی ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے جیل حکام سے درخواست پر پیش رفت طلب کر لی۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آیا جیل حکام کو باقاعدہ درخواست دی گئی ہے یا نہیں، جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست کی کاپی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست کوریئر اور ذاتی طور پر جیل میں جمع کروائی جا چکی ہے۔ عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے قبل اس درخواست پر فیصلہ یقینی بنایا جائے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 16 اور 17 اپریل کی درمیانی شب بشریٰ بی بی کی سرجری بھی ہوئی تھی۔ اس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے معلومات سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں، اسی لیے درخواست جیل حکام کو بھیجی جا رہی ہے تاکہ وہ اس پر باضابطہ فیصلہ کریں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے