غریب کے حالات سب کے سامنے ہیں، تنخواہوں میں گزارا مشکل ہے: شیخ رشید

0
غریب کے حالات سب کے سامنے ہیں، تنخواہوں میں گزارا مشکل ہے: شیخ رشید

غریب کے حالات سب کے سامنے ہیں، تنخواہوں میں گزارا مشکل ہے: شیخ رشید

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں غریب طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے اور سب کو معلوم ہے کہ عوام کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں گزارا کرنا مشکل ہو گیا ہے اور یہ باتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ غریب طبقہ مہنگائی اور خاص طور پر بجلی کے بلوں کی وجہ سے شدید دباؤ میں ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ملک کی معیشت بہتر ہو اور عام آدمی کے حالات میں بہتری آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے