پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 994 پوائنٹس گر گیا

0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 994 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 994 پوائنٹس گر گیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز نمایاں مندی دیکھی گئی ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں میں محتاط رویہ غالب رہا۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 994 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 62 ہزار 954 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ کاروباری دن میں فروخت کا دباؤ زیادہ رہا، جس کی وجہ سے مارکیٹ مجموعی طور پر منفی زون میں رہی۔

گزشتہ روز کے برعکس صورتحال دیکھی گئی تھی، جب 100 انڈیکس میں 3445 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا تھا اور یہ 1 لاکھ 66 ہزار 439 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور فوری منافع کے حصول کی حکمت عملی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے