چین میں آتش بازی کی فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

0
چین میں آتش بازی کی فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

چین میں آتش بازی کی فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 21 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)چین کے صوبے ہونان کے علاقے لیویانگ میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق دھماکا ایک دیہی اور پہاڑی علاقے میں قائم فیکٹری میں ہوا، جہاں واقعے کے بعد فضا میں دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بھی تباہی کے مناظر واضح ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کی چھتیں بھی اڑ گئیں، جبکہ آتش گیر مواد کے باعث آس پاس کی کچھ عمارتوں میں آگ لگ گئی جس پر بعد ازاں قابو پا لیا گیا۔

انتظامیہ نے فیکٹری کے اطراف تین کلومیٹر تک کنٹرول زون قائم کرتے ہوئے علاقے کو خالی کرا لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے