پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا سہ ملکی سیریز پر متفق، آسٹریلیا سیریز کا فیصلہ باقی

0
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا سہ ملکی سیریز پر متفق، آسٹریلیا سیریز کا فیصلہ باقی

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا سہ ملکی سیریز پر متفق، آسٹریلیا سیریز کا فیصلہ باقی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے انعقاد پر اتفاق ہو گیا ہے، جسے رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس کے بعد شیڈول متعلقہ کرکٹ بورڈز کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور باہمی مشاورت سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا کو پاک-آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے لاہور میں میچز کرانے کی تجویز دے رکھی ہے اور اس حوالے سے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ شیڈول کے تحت ون ڈے میچز 31 مئی، 2 جون اور 4 جون کو رکھے گئے ہیں، تاہم حتمی اعلان کرکٹ آسٹریلیا کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

مزید برآں، سری لنکا کرکٹ کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی، جس سے شائقینِ کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے