پنجاب میں 16 مفت اسپورٹس اکیڈمیز کے قیام کا اعلان

0
پنجاب میں 16 مفت اسپورٹس اکیڈمیز کے قیام کا اعلان

پنجاب میں 16 مفت اسپورٹس اکیڈمیز کے قیام کا اعلان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)اسپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 16 اسپورٹس اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جو لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے بالکل مفت ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق ان اکیڈمیز میں داخلے کے لیے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی، جس کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ذمہ داریاں سونپتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں مفت اسپورٹس اکیڈمیز قائم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام ڈویژنز اور اضلاع میں یہ اکیڈمیز قائم کی جائیں گی۔

ان اکیڈمیز میں باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، اسکواش اور کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کی تربیت فراہم کی جائے گی، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے