معرکۂ حق کی سالگرہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس آج ہوگی
معرکۂ حق کی سالگرہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس آج ہوگی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)احمد شریف چوہدری آج معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
یہ پریس کانفرنس سہ پہر 2 بجے منعقد ہوگی جس میں ملکی دفاع اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں پاکستان بحریہ اور پاکستان فضائیہ کے سینیئر افسران بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ موجود ہوں گے۔
مبصرین کے مطابق یہ بریفنگ دفاعی صورتحال اور گزشتہ سال کے اہم واقعات کے تناظر میں اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔