ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا الرٹ، کئی شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 11 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، سبی، تربت اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
اسی طرح ملتان، ڈیرہ غازی خان، جنوبی پنجاب اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 39 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔