وزیرِ اعظم شہباز شریف آج گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)شہباز شریف آج گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کے مطابق دورۂ گلگت بلتستان کے دوران وزیرِ اعظم کی محمد سید مہدی شاہ اور یار محمد سے ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کے موقع پر وفاقی وزراء احسن اقبال، اویس احمد خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، امیر مقام، عبدالعلیم خان، خالد مقبول صدیقی اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ماضی میں بھی متعدد اہم دورے کیے جا چکے ہیں۔
سیاسی حلقے وزیرِ اعظم کے اس دورے کو گلگت بلتستان میں انتظامی امور اور ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔