پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 8 ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 392 پوائنٹس کا اضافہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس میں 4.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ وار کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 8121 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 115 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 10 ہزار 741 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 73 ہزار 274 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 62 ہزار 532 ریکارڈ کی گئی۔
بازارِ حصص میں ہفتے بھر کے دوران 4.36 ارب شیئرز کے سودے 210 ارب روپے میں طے پائے۔
اسی دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک ہفتے میں 880 ارب روپے بڑھ کر مجموعی مالیت 18 ہزار 903 ارب روپے تک پہنچ گئی۔