معرکہ حق پاکستانی قوم کے غیرمتزلزل عزم حوصلہ اور جرات کی عکاسی کرتا ہے پاکستان نے ہر محاظ پر دشمن کو عبرتناک شکست دی ، سفیر عاصم افتخار
نیویارک ( ذیشان شمسی ) معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی موقع پر اقوام متحدہ مشن اور قونصلیٹ جنرل پاکستان نے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں سفارتکار ، کشمیری رہنما ، نیویارک میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کے ارکان نے شرکت کی ،، تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے معزز سفیر عاصم افتخار نے شاندار الفاظ میں پاکستانی مسلح افواج اور عوام کو خراچ تحسین پیش کیا انکا کہنا تھاکہ معرکہ حق نے ثابت کردیا ہے کہ جب بھی وطن عزیز کی سلامتی اور بقا کا سوال آئے گا قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اسکا دفاع کرے گی اانہوں نے کہا کہ معرکۂ حق قومی قوت اور اسٹریٹجک بصیرت کا ایک فیصلہ کن لمحہ تھا۔

اس نے یہ بھی ثابت کیا کہ جارحیت کو کسی کے پردے میں نہیں چھپایا جا سکتا، اور نہ ہی جھوٹے بیانیوں کے ذریعے جنوبی ایشیا میں جبر یا تنازع کو جائز قرار دیا جا سکتا ہے معزز سفیر کا کہناتھاکہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، لیکن امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے بے قوفوں کے معرکہ حق واضح پیغام تھا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار استحکام کے لیے تمام تنازعات، بالخصوص جموں و کشمیر کے مسئلے، کا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پُرامن حل ناگزیر اس موقع پر تقریب س خطاب کرتےہوئے سینیٹر رانا محمود الحسن افواج پاکستان کو بھرپور انداز خراج تحسین پیش کیا انکا کہناتھا کہ معرکہ حق میں پوری قوم نے ملکر دشمن کے ناپاک عزاہم کو خاک میں ملایا ۔