پیوٹن کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امید کا اظہار، زیلینسکی سے ملاقات پر آمادگی

0
پیوٹن کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امید کا اظہار، زیلینسکی سے ملاقات پر آمادگی

پیوٹن کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امید کا اظہار، زیلینسکی سے ملاقات پر آمادگی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے یوکرین تنازع اپنے اختتامی مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران سے متعلق تنازع بھی جلد ختم ہو جائے گا۔

اپنے بیان میں پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان اہم گیس اور تیل معاہدے طے پانے کے قریب ہیں، جو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

روسی صدر کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی ذاتی طور پر ان سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ پیوٹن نے کہا کہ اگر امن معاہدے کی راہ ہموار ہوتی ہے تو دونوں رہنماؤں کی ملاقات کسی تیسرے ملک میں ہو سکتی ہے۔

انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بنیادی طور پر روس اور یوکرین کا معاملہ ہے، جس کا حل دونوں ممالک کو ہی نکالنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے