خلیج فارس کی کشیدہ صورتحال میں گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ، مزید کارگو جہاز کی کامیاب آمد

0
خلیج فارس کی کشیدہ صورتحال میں گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ، مزید کارگو جہاز کی کامیاب آمد

خلیج فارس کی کشیدہ صورتحال میں گوادر پورٹ کی اہمیت میں اضافہ، مزید کارگو جہاز کی کامیاب آمد

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)خلیج فارس میں ممکنہ جنگی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ Gwadar Port کی اسٹریٹجک اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

گوادر پورٹ پر ایک اور کارگو جہاز ایم وی یوان ہانگ ویئے کامیابی سے لنگر انداز ہوا ہے جو تقریباً 34 ہزار ٹن سامان لے کر پہنچا۔ اس کارگو میں موجود سامان کو ابوظہبی اور کویت کے لیے منتقل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کے مطابق عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور یہ پورٹ تیزی سے خطے کی اہم تجارتی ہب بنتا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہاں جدید سہولیات اور انفراسٹرکچر کی بہتری کا عمل بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے