لکی مروت کے سرائے نورنگ میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 18 سے زائد زخمی

0
لکی مروت کے سرائے نورنگ میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 18 سے زائد زخمی

لکی مروت کے سرائے نورنگ میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 18 سے زائد زخمی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)سرائے نورنگ میں نورنگ ریلوے پھاٹک کے قریب ایک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد استعمال کیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

وزیرِاعظم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کر کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے