پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 392 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس میں 392 پوائنٹس کا اضافہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز Pakistan Stock Exchange میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دورانِ کاروبار 100 انڈیکس میں 392 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 898 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 534 پوائنٹس کی نچلی سطح جبکہ 1 لاکھ 71 ہزار 571 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 506 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ US Dollar 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 66 پیسے پر آ گیا، جبکہ گزشتہ روز یہ 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔