ایران امریکا کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں
ایران امریکا کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)Strait of Hormuz کے ممکنہ بند ہونے کے خدشات اور ایران امریکا کشیدگی میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
عالمی تجارتی رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل Brent Crude Oil 107 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل West Texas Intermediate 101 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Murban Crude Oil کے سودے بھی 106 ڈالر فی بیرل میں طے پائے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال عالمی توانائی مارکیٹ پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اسی طرح بلند رہیں تو مقامی سطح پر مزید مہنگائی کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔