فرانسیسی سفارتخانے کے پریس اتاشی سید عقیل شاہ 40 سالہ شاندار خدمات کے بعد ریٹائر
فرانسیسی سفارتخانے کے میڈیا کوآرڈینیٹر سید عقیل شاہ 40 سالہ شاندار خدمات کے بعد ریٹائر
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک): سفارت خانہ فرانس اسلام آباد کے پریس اتاشی سید عقیل شاہ چالیس برس پر محیط شاندار خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوگئے۔
سید عقیل شاہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، خوش اخلاقی اور بہترین روابط کے ذریعے نہ صرف سفارت خانے بلکہ صحافتی حلقوں میں بھی عزت و احترام حاصل کیا۔ انہوں نے میڈیا اور فرانسیسی سفارت خانے کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔
فرانسیسی سفارت خانے نے سید عقیل شاہ کی چار دہائیوں پر محیط خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں ایک خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا، جبکہ فرانسیسی سفیر نے انہیں شیلڈ پیش کرکے ان کی خدمات کو سراہا۔
صحافتی و سفارتی حلقوں نے سید عقیل شاہ کی خدمات کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔