شی جن پنگ سے ملاقات باعث اعزا ز ہے، صدر ٹرمپ
Screenshot
بیجنگ (ویب ڈیسک ):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران ابتدائی کلمات میں کہا کہ شی جن پنگ سے ملاقات باعث اعزا ز ہے ۔
بی بی سی مطابق امریکی صدر نے چینی ہم منصب کو کہاکہ آپ عظیم رہنما ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کے اس دورے میں دنیا کے بہترین کاروباری رہنماؤں کو اپنے ساتھ لائے ہیں اور آج یہاں صرف چوٹی کے لوگ آپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ ہونا اعزاز ہے، آپ کا دوست ہونا بھی اعزاز ہے‘ امریکا اور چین کے تعلقات پہلے سے کہیں بہتر ہوں گے۔