چینی صدر کی امریکی تاجروں سے ملاقات ، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
Screenshot
بیجنگ(ویب ڈیسک )چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر آنے والے امریکی تاجروں سے ملاقات کی۔شہنوا کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے ساتھ امریکی کاروباری برادری کے نمایاں نمائندوں کو لائے ہیں جو چین کا احترام کرتے ہیں اور اس کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے تمام امریکی تاجروں کا صدر شی سے تعارف بھی کرایا۔
ملاقات میں شریک امریکی تاجروں نے کہا کہ وہ چینی مارکیٹ کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور چین میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امریکی کمپنیوں نے چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی میں ہمیشہ گہری دلچسپی لی ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کا دروازہ مزید وسیع ہوگا اور چین امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی کمپنیاں مستقبل میں چین میں مزید وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں گی۔