آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی سخت شرائط، بجلی و گیس مہنگی اور 15 ہزار ارب سے زائد ٹیکس ہدف مقرر
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی سخت شرائط، بجلی و گیس مہنگی اور 15 ہزار ارب سے زائد ٹیکس ہدف مقرر
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)International Monetary Fund نے پاکستان کے لیے 11 نئی سخت شرائط عائد کر دی ہیں، جن میں توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، بھاری ٹیکس اہداف اور معاشی اصلاحات شامل ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1727 ارب روپے وصول کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق Federal Board of Revenue کے لیے 15 ہزار 267 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اس ہدف کے حصول کے لیے 430 ارب روپے کے نئے ٹیکس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ ان میں 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس اور 115 ارب روپے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے جمع کیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں باقاعدہ اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کرنے، نیب کی خودمختاری اور شفافیت یقینی بنانے، وفاقی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری اور انسدادِ بدعنوانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی شرائط بھی عائد کی ہیں۔