ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ دن کے وقت 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں سمیت کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم دوپہر کے بعد شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔